دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 11ہزار سے تجاوز

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020 06:52am
فائل فوٹو

روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 11ہزارسے تجاوز کرگئیں جبکہ 30لاکھ 64ہزارسے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثرہیں۔

دنیا بھرکے کئی  ممالک میں کوروناکے وارتاحال جاری ہیں ،وائرس سے اب تک  2لاکھ 11ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں  جبکہ 30لاکھ 64ہزار 895وائرس سے متاثر ہیں ۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 26ہزار977لقمہ اجل بنے جبکہ فرانس میں 23ہزار 293اوراسپین میں 23ہزار521اموات ہوچکیں ہیں۔

اس کے علاوہ  کورونا سے برطانیہ میں 21ہزار 92،بیلجیئم میں 7ہزار207افراد اور ایران میں 5ہزار 806افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر کاوائرس کیخلاف ابتدائی ردعمل پر چین کے احتساب کا عندیہ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2دن بعد کوروناٹاسک فورس کےہمراہ پریس کانفرنس  میں وائرس کیخلاف ابتدائی ردعمل پرچین کے احتساب کاعندیہ دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتظامیہ نےچین کے ردعمل پرانتہائی سنجیدہ تحقیقات کا آغازکردیا  ۔

امریکی صدر نےکہا کہ بیجنگ چاہتاتووائرس کو پھیلنے سے ابتدا ء میں ہی روک سکتا تھا،کسی کی نااہلی سے ہلاک ہونے والوں کوکبھی نہیں بھلا سکتے۔

امریکا میں کوروناوائرس سےاموات 56ہزار700جبکہ متاثرین کی تعداد10لاکھ 10ہزارسےتجاوز کرگئی،عوام اب بھی غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہےہیں  ۔

ریاست کیلی فورنیا کےساحل پرہزاروں افرادپہنچے تو گورنر برہم ہوگئے کہا کہ  اگر ساحلی علاقوں میں خوبصورت موسم ہوتو وائرس گھرواپس نہیں چلا جاتا،گورنرنےصورتحال پرمزید سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔

کوروناابھی ختم نہیں ہوا،ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کردیا

عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نےخبردارکیاہےکوروناابھی ختم نہیں ہوا،متحدہوئے بغیروائرس کو شکست نہیں دی جاسکتی ،یہ تباہی پھیلاتا رہے گا اور مزید جانیں ضائع ہوں گی۔

ڈبلیوایچ اوکےڈائریکٹرجنرل نے مزید کہا کہ جن ممالک نے اصولوں کی پیروی کی وہ بہترپوزیشن میں ہیں ،تمام ممالک عوام کی صحت کا جامع طریقہ اپنائیں۔

کئی یورپی ممالک میں کورونا سے اموات میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی

اٹلی اوراسپین سمیت کئی یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اورمتاثرین کی تعدادگھٹنےلگی،کئی ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی۔

اٹلی میں کوروناوائرس سے بدترین ہلاکتوں کے باعث 2ماہ کےلاک ڈاؤن کےبعدآہستہ آہستہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہونےلگیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ ریسٹورینٹ ،مارکیٹیں اورتفریحی مقامات بھی جلد کھل سکیں گےتاہم عوام کولازمی احتیاطی تدابیراپناناپڑیں گی۔

اسپین میں عوام کوایک گھنٹے کیلئےگھروں سےنکلنے کی اجازت مل گئی،پولیس نے عوام کی نگرانی کیلئے ڈرون کا استعمال بھی شروع کردیا ۔

نیوزی لینڈ میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعد کاروبار،صحت کےمراکز اوراسکول کھول دیئے گئے ،لوگوں کو باہرسےکھانے پینے کی اجازت بھی مل گئی۔